عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آج کہا ہے کہ موصل میں دولت اسلامیہ کے
خلاف فوجی مہم منصوبہ سے کہیں زیادہ تیزرفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس
میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پیرس میں سینئر افسران سے کہا کہ ہم
نے جو فوجی مہم کی رفتار کے بارے میں جو سوچا تھا اور
اس سے وہ کہیں زیادہ
تیز رفتار سے چل رہی ہے اور فوج موصل کی طرف تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ فرانس کے صدر فرانزواں اولاند نے پیرس میں موصل کی صورت حال پر غور کےلئے
منعقد ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ دولت
اسلامیہ (داعش) کے جنگجو موصل چھوڑ کر شام کے رقہ شہر کی طرف فرار ہورہے
ہیں۔